قلات میں سیکیورٹی فورسز نے12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، 18 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: توڑ پھوڑ کی تصاویر اور مالی نقصان کی رپورٹ عدالت میں پیش
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، دشمن قوتوں کی ایماء پر دہشتگردی کا مقصد بلوچستان کا پُرامن ماحول خراب کرنا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گھناؤنے بزدلانہ فعل کے مرتکب اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، قلات کے علاقے منگوچر میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کافیصلہ،ن لیگ ،پی ٹی آئی نے تحلیل کردیں
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن سبوتاژکرنےکی کوششیں ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان کے استحکام اور ترقی کو سبوتاژکرنےکی کوششیں ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز آئی ایس پی آر فورسز نے
پڑھیں:
میرعلی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خارجی ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خارجی مارے گئے، اس دوران میجر سمیت 2 جوان بھی شہید ہوئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 جنوری 2025ء کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر حمزہ اسرار جن کی عمر 29 سال تھی اور وہ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے رہائشی تھے، ایک بہادر افسر جو اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے اور سپاہی محمد نعیم عمر 26 سال، ساکن ڈسٹرکٹ نصیر آباد، نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیوں کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے جرات اور بہادری کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنادیا گیا، حملے کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے بعد ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے تمام 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے تاہم اس کارروائی کے دوران 2 جوان بھی شہید ہوئے۔