اسپیکر ایاز صادق کا مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکی ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کو باقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اب بھی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، اسپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے لے کر اب تک 99.9 فیصد تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے، رپور ٹ
بیجنگ :14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین جیانگ زوجون نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کے بعد سے جاری تجاویز کے امور کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ۔ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے اب تک مجموعی طور پر 6019 تجاویز پیش کی جا چکی ہیں جن میں سے 5091 کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور ان پر پیش رفت ہوئی ہے۔مجموعی طور پر ننانوے فیصد تجاویز کا جواب دیا جا چکا ہے۔