پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں:محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں پاسپورٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ،نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں،نادرا کے ساتھ مل کر پاسپورٹ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے،نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہو رہی،کاؤنٹر بننے سے فائدہ ہو گا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے،امیگریشن کاؤنٹر ز پر ہمیں کچھ سختی کرنا پڑ رہی ہے ،عوام کےلئے مثالی نادرا سینٹرز بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ میں ایف آئی اے میں بڑی اصلاحات نظر آئیں گی،ناجائز طریقے سے بیرون ممالک بھجوانے والوں کیخلاف پلان بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں متعدد کانگریس رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ،پاکستان کے امریکی حکومت سے اچھے تعلقات ہیں ،کچھ چیزیں حقیقت میں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔
پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے 8فروری کو جلسہ نہ کریں۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے، محسن نقوی
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چمپئینزٹرافی کے میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنائیں گے۔ دورہ امریکا سے وطن واپسی کے بعد محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں پیش رفت کا جازہ لیتے ہوئے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا،طویل عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے، میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ 19 فروری سے شروع ہونے والی آی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ 24 فروری کو بنگلادیش کا نیوزی لینڈ، 25 فروری کو آسٹریلیا کا جنوبی افریقااور 27فروری کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے ہوگا۔