لانگ مارچ میں کسی سے بات نہیں ہوگی. جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جس دن اپنی بات پر کھڑا نہ ہو سکا، اس دن پی ٹی آئی کی صدارت چھوڑ دوں گا، پی ٹی آئی سے پیسوں کے عوض عہدے دینے کے کلچر کو ختم کروں گا، پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے لیے مجھے عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی جنید اکبر نے کہا کہ موجودہ تنظیمیں ہی کام کریں گے، جب تک مجھے ہدایات نہیں ملتی، جو لوگ پارٹی کے جلسوں پر پیسے لگاتے ہیں پھر کو کرپشن بھی کرتے ہیں، 8 فروری کے احتجاج کے لئے کسی منتخب ممبر کو بندے لینے کا ٹارگٹ نہیں دونگا، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے اس کلچر کو ختم کرنا ہے کہ پیسے لگا کر کماﺅ، اب یہ نہیں چلے گا، جو انویسٹ کرتا ہے، پھر وہ کمیشن بھی لیتا ہے.
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جس طرح ہمار ورکرز کو رولایا گیا ہے، یہ بات میں کبھی نہیں بھولونگا، جب بھی اختیار ملا ان سب کو نشان عبرت بناونگا، یہ میرا وعدہ ہے، شہباز شریف یاد رکھے کل ہماری حکومت آئی تو آپ کے بچے بھی روئیں گے. جنید اکبر نے کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئیں تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا، ہمارے لانگ مارچ اور پہلے لانگ مارچ میں فرق یہ ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی ان کا کہنا تھا کہ اس بار اگر لانگ مارچ کے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، اگر میں گرفتار ہوا تو شاہ راہ ریشم، پاک افغان شاہ راہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنید اکبر نے کہا لانگ مارچ نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
جلسے کیلئے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے کارکن خود اکٹھے کریں: جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان —فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے خود اکٹھے کریں۔
ایک بیان میں جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نے کرنا ہو گا۔
بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔
جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہمیشہ ہر کارکن اور ہر پارٹی ونگ کو سپورٹ کیا ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نئے صدر نے کہا کہ کچھ چیزیں اور طریقہ کار اب ہم بدلیں گے، ہم سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ہم پر الزامات لگائے جاتے رہے۔
جنید اکبر خان نے یہ بھی کہا ہےکہ ہر ایم این اے کے زیرِ انتظام 70 سے زیادہ ویلیج کونسلز ہیں، جن کے لیے جلسوں کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔