وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو فون کیا اور کہا کہ آپ سے بات کر کے خوشی ہوئی، انتخابات میں دوبارہ کامیابی پہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی عوام کا ان کی قیادت پہ اعتماد کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹان میں ملاقات کرکے حالیہ دورہ امریکا اور چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹان میں موجود ہیں جہاں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور اس دوران اہم سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جبکہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی۔ ذرائع نے بتیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔