UrduPoint:
2025-04-15@09:30:19 GMT

ایکس میں پیمنٹ سروس کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ایکس میں پیمنٹ سروس کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے” ایکس“ منی ٹرانسفرسروس کو لانچ کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد ”ایکس “صارفین کو پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے، اس پیمنٹ سروس کو 2025 میں کسی وقت باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا. رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کافی عرصے سے”ایکس“کو چین کی وی چیٹ ایپ جیسا بنانے کی بات کر رہے ہیں اور اب اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے اس کا بنیادی مقصد مالیاتی ٹرانزیکشنز کو براہ راست سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانا ہے جس سے اسے سپر ایپ کی شکل دینے میں مدد ملے گی.

(جاری ہے)

ایکس کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو بھی اے آئی چیٹ بوٹ گروک تک رسائی دیدی گئی ایکس منی کے آفیشل اکاﺅنٹ کے مطابق یہ آپ کے تمام مالیاتی اقدامات کا حل ہے، اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے متعدد پیمنٹ فیچرز کو متعارف کرایا جائے گا. ایکس کی سی ای او لنڈا یاکارینو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایکس منی کا پہلا آفیشل شراکت دار ویزا ہوگا، اس شراکت داری سے صارفین کو ویزا ڈائریکٹ کے ذریعے پیسے بھیجنے یا موصول کرنے میں مدد ملے گی.

ایکس منی میں صارفین کو ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کنیکٹ ہونے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پیمنٹ سروس کو استعمال کرسکیں اس کے علاوہ بینک اکاﺅنٹس میں براہ راست پیسے ٹرانسفر کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا اس سروس کو سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جائے گا اور پھر دیگر خطوں کا رخ کیا جائے گا جس کا انحصار وہاں قانونی اور مالیاتی منظوری ملنے پر ہوگا.                                                                       

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صارفین کو جائے گا سروس کو

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال

کراچی:

ٹرمپ ٹیرف پالیسی میں چین کے لیے نرمی پر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت ردعمل کے اثرات پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کی صورت میں مرتب ہوئے جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 15ہزار اور 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی بحال ہوگئیں۔

 پندھرواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع نمایاں کمی، ترکی کا پاکستان کے آف شور ڈریلنگ پروگرام کے تحت مکران کے 40 کنوؤں میں مدد فراہم کرنے کے عندیے اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے جیسے عوامل سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1641پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی۔

 تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1536.70 پوائنٹس کے اضافے سے 116390.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 479.12 پوائنٹس کے اضافے سے 35696.26 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 707.47پوائنٹس کے اضافے سے 72781.16 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2158.95پوائنٹس کے اضافے سے 177572.79پوائنٹس پر بند ہوا۔

 کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 5.66فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 48کروڑ 45لاکھ 47ہزار 19حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 455 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 247 کے بھاؤ میں اضافہ 145 کے داموں میں کمی اور 63 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاؤ 132.95 روپے بڑھکر 1462.40روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ 102.48 روپے بڑھکر 7173.33روپے ہوگئے جبکہ ہوئسٹ پاکستان بھاؤ 88.96 روپے گھٹ کر 3233.01روپے اور انڈس موٹرز کے بھاؤ 19.52روپے گھٹ کر 1999.51روپے ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
  • نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا
  • یوٹیوب صارفین کیلئے اہم خبر ، نیاحیران کن اے آئی فیچرسامنے آ گیا
  • نادرا کا پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان
  • اسپیس ایکس نے 27 انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
  • سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • واٹس ایپ سروس میں تعطل، صارفین دنیا بھر میں مشکلات کا شکار
  • واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • امریکہ سے باہر کے ممالک میں اسٹارلنک نے ڈشز مفت دینا شروع کردیں