لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 ) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور تحریک انصاف کے راہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں لاہور میں انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کیلئے ووٹ دیا، ایسے متنازع قوانین پاس کرنے پر اس کو شرم آنی چاہیے، ہم نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی بھرپور مخالفت کی،یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، بلوچستان میں حالات خراب ہیں، ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں، سرمایہ کاری کیسے آئے گی، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں، لوگوں کو گولی اور ڈنڈے کے زور پر نہ دبائیں، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں. عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوﺅں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کارکنان پر چڑھ دوڑتی ہے، عمران خان سے ہماری میٹنگ بھی نہیں کرائی جا سکی قبل ازیں انسداد دہشت گری عدالت میں عمر ایوب کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی.

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمر ایوب کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ جس پر پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ نہیں ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں، عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 18 فروری تک توسیع کر دی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمر ایوب نے نے کہا

پڑھیں:

آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے،پروفیسرمحبوب

فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور آئی پی پیزکے دھندے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے صوبائی نائب امیررانا عبدالوحید ، ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، صدرکسان بورڈ سردارظفرحسین، یاسرکھارا ،افضال شاہین ،شیخ مشتاق ، راناعدنان کی قیادت میںضلع کونسل چوک میںمیں احتجاج اور کچہری چوک تک مارچ کیا۔ کارکنوں نے شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے اوربجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی پارٹی نے آئی پی پیزکے خلاف آواز نہیں اٹھاتی،ہم نے آئی پی پیز مافیا کے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کے خلاف راولپنڈی میں 14روزہ دھرنا دیا، حکمران کہتے تھے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوسکتی لیکن جماعت اسلامی کی جدوجہد کی بدولت حکومت مجبور ہوئی اور آج آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی سے ملک کو 1100روپے کی بچت ہو چکی ہے لیکن حکومت اس سے عوام کو ایک روپے کابھی فائدہ نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے اور تنخواہ دار طبقے اور تاجروں کو ٹیکس میں ریلیف دے۔ حکمران اپنی عیاشیاں اور مراعات ختم کریں اور سود کی شرح کوسنگل ڈیجٹ پرلایاجائے۔ ان اقدامات سے ہونے والی اربوں روپے کی بچت کو بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت اپنی شاہ خرچیاں ترک کرنے کے لیے تیار نہیں،ملک میں متوسط طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے جا پہنچا ہے اور حکمران اپنی تنخواہوں میں 140فیصد اضافہ کررہے ہیں اوراسسٹنٹ کمشنرز کو 2ارب کی گاڑی دلاناچاہتے ہیں،اس معاملے میں پیپلز پارٹی،ن لیگ،ایم کیوایم،پی ٹی آئی سب ایک ہیں،جو اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمر ایوب کے خلاف 9 مئی کے تین مقدمات میں پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت
  • حکمران ہوش کے ناخن لیں،لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں:عمرایوب
  • عمران خان، بشریٰ بی بی سیاسی قیدی ہیں، عمر ایوب
  • پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا: عمر ایوب
  • آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے،پروفیسرمحبوب
  • میرپورماتھیلو میں پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات مکمل
  • محرابپور،بچوں کی تکرار میں بڑے کھود پڑے
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • ۔9 مئی کے 13 مقدمات :عدالت کا کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم