چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کیلئےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثرامیر، ثابت اللہ اور اورنگزیب ، عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے آٹھ وکلاء کی بھی ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی،ایجنڈے کے مطابق نو ججز کی تعیناتی ہونا تھی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے دس ججز کی تقرری کا کہہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کیجانب سے اضافی تعیناتی کی مخالفت کی گئی۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ ؛ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس ،جواب طلب 

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان نے کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ درخواستگزار کی پروموشن  روکنے کیلئے ان کیخلاف انکوائری کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کس سے جواب طلب کریں،درخواستگزار نے کہاکہ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کیا جائے،جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ انکوائری شروع کی ہے ابھی تو نہیں روک سکتے،عدالت نے کہاکہ درخواستگزار کیخلاف کوئی امتیازی سلوک نہ کیا جائے،عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

خاتون سے زیادتی کے بعد بچوں کے سامنے تیزاب بھی پھینک دیا گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن نے 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی
  • جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی 
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے ناموں پر غور
  • عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری
  • سپریم کورٹ میں 8نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل
  • سپریم کورٹ میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل
  • پشاور ہائیکورٹ ؛ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس ،جواب طلب