ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم، توت پیالہ میں مسلح افراد نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں مسلح افراد راکٹ، گولے، پٹرول و دیگر ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا کہ بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزیوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے اور بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی پانچ لاکھ محصور آبادی کو مزید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ دو فیصد دہشت گردوں کی کارروائیوں کا نزلہ عام عوام پر گرایا جا رہا ہے۔ سماجی رہنما یوسف لالا نے بھی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث عوام اذیت ناک اور بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے شہریوں کو نہ صرف پریشان بلکہ ہراساں کرتے ہیں، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی جی خان، جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • کیا سیف پر حملہ پکڑے جانے والے شخص نے کیا؟ ٹیکنالوجی نے معاملہ صاف کردیا
  • لاہور: شہری سے رقم چھیننے والا نوسر باز گداگر گرفتار
  • 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ، ملک ریاض کے خلاف کارروائی
  • کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
  • جیکب آباد: مسلح افراد کی حاملہ خاتون سے زیادتی
  • کراچی کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
  • امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک‘2زخمی