Daily Mumtaz:
2025-02-01@11:53:51 GMT

برفباری کا نظارہ؛ سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

برفباری کا نظارہ؛ سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا

ملکہ کوہسار مری اور اطراف میں ہلکی برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی۔

مری کی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 16 سہولت سینٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔ آج صبح سے دن 12 بجے تک 210 گاڑیاں مری گئیں اور 170 واپس نکلیں۔ کل اتوار کی چھٹی کے باعث شام تک مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

دوسری جانب نتھیا گلی، ایوبیہ بڈھیار میں رات گئے سے برفباری جاری ہے۔ برفباری سے بجلی بند ہوگئی اور 5 انچ برفباری کے باعث تمام لنک روڈز بھی بند ہوگئیں۔ محکمہ جی ڈی اے نتھیا گلی مری روڈ سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔ مری نتھیا گلی روڈ مکمل طور پر کھل نہیں سکی۔ گلیات کے سیاحتی مقام ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی، میراجانی اورٹھنڈیانی میں بھی برفباری کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔

برفباری سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلعی حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفباری والے علاقوں کا رخ کرنے والے ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیلم آزاد کشمیر اور زیریں علاقوں میں تیز بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی وادی نیلم، تاوبٹ ، ہلمت ، سرگن، شہونٹر میں ایک سے 3 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے پر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ضلعی ہیڈکوارٹرز اٹھمقام میں درجہ حرارت ایک، کیل میں منفی 5 اور تاوبٹ ہلمت میں منفی 14 ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

برفباری کے باعث شاردا سے تاوبٹ شاہرہ نیلم بند ہوگئی۔ سیاحتی مقامات رتی گلی، جاگراں بابون کو ملانے والی رابطہ سڑک بھی برفباری کی وجہ سے بند ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: برفباری کا

پڑھیں:

ریموٹ ایریاز جنوری 2025

بنیادی سہولیات سے محروم پشاور کا باڑہ شیخان پی ٹی آئی پر ایک سوالیہ نشان!

بنیادی سہولیات سے محروم پشاور کا باڑہ شیخان پی ٹی آئی پر ایک سوالیہ نشان!

بلوچستان کے روشن مستقبل کی کنجی، راضیہ بتول چنگیزی

بلوچستان کے روشن مستقبل کی کنجی، راضیہ بتول چنگیزی

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ہر مرض کا علاج افیون ہے

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ہر مرض کا علاج افیون ہے

عطاآباد جھیل بنے 15 سال مکمل، متاثرین اب بھی پوری طرح آباد نہ ہوسکے

عطاآباد جھیل بنے 15 سال مکمل، متاثرین اب بھی پوری طرح آباد نہ ہوسکے

گلگت بلتستان کی سیاسی کارکن آمنہ علی اپنا گھر کیسے سنبھالتی ہیں؟

گلگت بلتستان کی سیاسی کارکن آمنہ علی اپنا گھر کیسے سنبھالتی ہیں؟

سوات: برفباری میں سیاحوں کا اولین ترجیحی مقام

سوات: برفباری میں سیاحوں کا اولین ترجیحی مقام

کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی

کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی

اسکول کے راستے میں حائل دریا کا سامنا بلتستان کے طلبا کیسے کرتے ہیں؟

اسکول کے راستے میں حائل دریا کا سامنا بلتستان کے طلبا کیسے کرتے ہیں؟

ہری پور جیل کے قیدیوں کی آزاد تخلیقی صلاحیتیں

ہری پور جیل کے قیدیوں کی آزاد تخلیقی صلاحیتیں

ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

گلگت: خشک موسم کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم، چائلڈ وارڈز پر شدید دباؤ

گلگت: خشک موسم کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم، چائلڈ وارڈز پر شدید دباؤ

ہنزہ کی باہمت خواتین کارپینٹرز کی کہانی

ہنزہ کی باہمت خواتین کارپینٹرز کی کہانی

کوئٹہ میں چور جبل النور القرآن سے قدیم قرآنی نسخے لے اڑے، واقعہ کیسے رونما ہوا؟

کوئٹہ میں چور جبل النور القرآن سے قدیم قرآنی نسخے لے اڑے، واقعہ کیسے رونما ہوا؟

سیدوشریف اسپتال کی ایم آر آئی مشین 12 برس سے ناکارہ

سیدوشریف اسپتال کی ایم آر آئی مشین 12 برس سے ناکارہ

پوٹھوہار میں زیتون کی کاشت کا منصوبہ، 86 اقسام پر تحقیق کا آغاز

پوٹھوہار میں زیتون کی کاشت کا منصوبہ، 86 اقسام پر تحقیق کا آغاز

گوادر کی منفرد بیچ کنٹینر لائبریری

گوادر کی منفرد بیچ کنٹینر لائبریری

گوادر کی گریجوایٹ سہیلیوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو ترجیح کیوں دی؟

گوادر کی گریجوایٹ سہیلیوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو ترجیح کیوں دی؟

گلگت کے چائنیز کھانے سیاحوں میں مقبول کیوں؟

گلگت کے چائنیز کھانے سیاحوں میں مقبول کیوں؟

جنگلی ڈرائی فروٹ جو صرف بلوچستان میں کھایا جاتا ہے

جنگلی ڈرائی فروٹ جو صرف بلوچستان میں کھایا جاتا ہے

وادی نیلم میں پراسرار بیماری، نوجوان بچے، بچیاں شکار

وادی نیلم میں پراسرار بیماری، نوجوان بچے، بچیاں شکار

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ملکۂ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، بارش و برفباری جاری
  • مری میں برفباری، پنجاب میں بادل؛ بارش ہوگی یا نہیں؟
  • طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی
  • ریموٹ ایریاز جنوری 2025
  • چین میں برف کے مجسمے عالمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز
  • پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
  • فرانسیسی صدر کا ’لووغ میوزیم‘ کی توسیع کا اعلان
  • آزاد کشمیر :برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ
  • برفباری اور بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت