سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے : احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے،ہے ، سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے ، معاشرے سے سیاسی نفرت کا خاتمہ باہمی یک جہتی سے ہی ممکن ہے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اوور سیز کمیونٹی کو ذمہ دارانہ سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
ٹیم "ہم سب کا پاکستان" کی نامزد سفیر پاکستان برائے کویت ڈاکٹر ظفر اقبال سے ملاقات!
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری2025ء) کویت میں ٹیم "ہم سب کا پاکستان" پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ جماعت ہے جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد یکسوئی کے ساتھ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ٹیم ہم سب کا پاکستان نے صدر انعام مورگانائیٹ کی قیادت میں سفارتخانہ پاکستان کویت میں نامزد سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ہم سب کا پاکستان انعام مورگانائیٹ نے اپنی ٹیم کا تعارف فرداً فرداً کرانے کے ساتھ سفیر محترم کو ہم سب کا پاکستان کے وژن اور مشن کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ملکر اپنے ملک کا امیج بہتر بنا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
دیار غیر میں ہم بس صرف پاکستانی ہیں اورہماری سیاسی وابستگی اسی وقت اچھی ہے جب ہم پاکستان میں ہوتے ہیں۔ سفیر محترم کے بارے میں کہا کہ ابتدائی ملاقاتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نئے سفیر صاحب اور انکی ٹیم انتہائی پروفیشنل، دانش اور حکمت اندیش دوستانہ رویے کی حامل ہے انکی تعریف کی اور کہا کہ کویت پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو کے دور میں تعلقات کی نئی جہتیں کھلیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفیر پاکستان کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، جیسے طبی عملے کی کویت آمد ہوئی ہے ایسے ہی اور مزید دوسرے شعبوں میں افرادی قوت کی بھرتی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ہم سب کا پاکستان کی جانب سے کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا قومیت اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں رہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی اپنابے مثال کردار ادا کر رہی ہے، جسکی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں افرادی قوت بڑھانے کے بہت مواقع موجود ہیں جس پر کام کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان اور ٹیم کے صدر نے ملکر یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔ صدر ہم سب کا پاکستان کی ٹیم میں صدر محمد انعام مورگانائیٹ، سینئر نائب صدرمحمد عرفان شفیق، سیکریٹری جنرل عماد بخاری، میڈیا ہیڈسلمان خان، میڈیا ایڈوائزر محمد عمران ظفر، سوشل میڈیا ایڈوائزر ندیم اکبر، سینئر ایڈوائزر نعمان اسلم گھمن، سینئر ایڈوائزرو صحافی محمد عمران، سینئر ایڈوائزرمحترمہ شائستہ زاہد، شعبہ شعر و ادب فیاض وردگ، شعبہ سماجی فلاح علی، سینئر صحافی عابد ملک شامل ہیں۔