پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا سخت ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے، حکومت غریب عوام کا خیال کریں۔تفصیلات کے پاکستانی عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے حکومت نے ریلیف نہیں دیا۔حالیہ قیمتوں میں اضافے کو کراچی والوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود باخود اضافہ ہوجاتا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کا خیال کریں اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کردیں۔لاہور کے عوام ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر نالاں ہیں اور کہتے ہیں ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ایک شہری نے کہا کہ حکومت کی اپنی پالیسی ہے ، جب دل چاہتا ہے بڑھا دیتے ہیں، پیٹرول کی قیمت کم از کم 200 تک ہونے چاہیے۔گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد ڈیزل سات روپے اورپٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر بڑھ گئی۔اضافے سے ڈیزل کی نئی قیمت دو سوسڑسٹھ روپے پچانوے پیسے روپےفی لیٹر اور پٹرول کی نئی قیمت دوسو ستاون روپے تیرہ پیسےفی لیٹر مقرر ہوئی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بین الاقوامی اور مقامی سطح پر نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3236 ڈالرکی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
عالمی سطح پر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 1800 روپے مہنگا ہوگیا اور ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1543روپے کے اضافے سے2لاکھ 92 ہزار 9روپے ہوگئی۔