دریائے پوٹومک سے 41 لاشیں نکال لی گئی ہیں‘سرچ آپریشن جاری ہے.امریکی حکام
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکہ میں طیارہ حادثے کے ریکوری آپریشن سے منسلک ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ 41سے زیادہ لاشیں نکال لی گئی ہیں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط سرکاری عہدیدار نے پر بتایا کہ دریائے پوٹومک سے 41 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ ریکوری آپریشن جاری ہے.
(جاری ہے)
بدھ کی رات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میںمسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم کے بعد سے دریائے پوٹومک میں سرچ آپریشن جاری ہے ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دریائے پوٹومک کے ا±وپر امیریکن ایئر لائنز کے طیارے سے ٹکرانے والا ملٹری ہیلی کاپٹر مقررہ حد سے زیادہ بلندی پر پرواز کر رہا تھا صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بہت زیادہ اونچی پرواز کر رہا تھا یہ 200 فٹ کی حد سے بہت اوپر تھا یہ سمجھنا واقعی اتنا پیچیدہ نہیں ہے. امریکی فوجی ہیلی کاپٹر رونلڈ ریگن ایئر پورٹ کے قریب پوٹومک دریا کے اوپر سے ایک مخصوص روٹ پر باقاعدگی سے پرواز کرتے ہیں جسے”روٹ 4 “کہا جاتا ہے کمرشل پروازوں کی ا?مدورفت اور حفاظت کے پیشِ نظر ان ہیلی کاپٹرز کو ایئرپورٹ کی حدود میں 200 فٹ سے ا±وپر جانے کی اجازت نہیں ہوتی. امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ بظاہر بلیک ہاک کا ایشو بلندی تھا فوج کے تفتیش کار اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں پیٹ ہیگسیتھ اور امریکی فوج کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا عملہ تجربہ کار تھا انسٹرکٹر پائلٹ کے پاس ایک ہزار گھنٹے اور معاون پائلٹ 500 گھنٹے تک پرواز کا تجربہ رکھتے تھے تیسرا اہلکار عملے کا سربراہ تھا جو عام طور پر ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے. دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو چینی باشندے بھی تھے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق ہونے والی ابتدائی تصدیق سے معلوم ہوا ہے کہ دو چینی شہری بھی حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ان کی تفصیلات نہیں بتائیں ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چین متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے چین نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بارے میں آنے والی والی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دریائے پوٹومک ہیلی کاپٹر جاری ہے
پڑھیں:
کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، اسرائیل سے معاشی تعلقات قائم کرنا کسی کیلئے آسان نہیں ہوگا۔
کراچی میں شارع قائدین پر اسرائیل مخالف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام نے اہل فلسطین کو حوصلہ دیا ہے، خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے، اسرائیل کے خلاف سیلاب بن کر کھڑا ہونا ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہمیں سب سے بڑا خطرہ پاکستان سے ہے۔
ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیمامیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمراں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کوئی ملک نہیں، اس نے سرزمین فلسطین پر قبضہ کیا ہے۔ امریکا اور یورپ نے ظالم کے حق میں اپنا مؤقف لیا ہوا ہے، آج کے اجتماع سے پیغام دیا ہے کہ مظلوم فلسطینی تنہا نہیں، 27 اپریل کو لاہور میں فلسطین مارچ کیا جائے گا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ غزہ کے 60 ہزار افراد کی شہادت بھی حکمرانوں کو نہیں جگا سکی، حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر امت مسلمہ کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہزاروں لوگ اسرائیل مخالف مارچ میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنی زمین یہودیوں کو فروخت کی، 1917 میں صرف 2 فیصد علاقے پر یہودی آباد تھے، پھر کیسے کہا جاتا ہے کہ فلسطین نے اپنی زمین فروخت کی، 1948میں صرف چھ فیصد حصے پر یہودی فلسطین میں رہتے تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف فیصلہ دے چکی کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے۔