واشنگٹن/جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اردن اور مصر غزہ کے فلسطینی باشندوں کا استقبال کریں میں سمجھتا ہوں کہ اردن ان لوگوں کا استقبال کرے گا امیدہے مصر بھی ان کو خوش آمدید کہے گاجبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مکینوں کو ان کی سرزمین سے ہٹانا نسلی تطہیر ہے‘ فلسطینیوں کا ان کی سرزمین سے انخلاءدو ریاستی حل کو ہمیشہ کے لیے ناممکن بنا دے گا.

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ان میں سے ایک کو یہ کہتے سنا کہ وہ ایسا ہر گز نہیں کریں گے مگر میں سمجھتا ہوں وہ ایسا کریں گے مجھے یقین ہے کہ وہ یہ کریں گے اس سے قبل ٹرمپ سے مصر اور اردن کی جانب سے غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کی جبری ہجرت مسترد کرنے سے متعلق موقف کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ وہ دونوں ایسا کریں گے ہم ان دونوں کی مدد کریں گے اور وہ اس بات کو قبول کر لیں گے.

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ٹرمپ نے تجویز پیش کی تھی کہ غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کو بعض ہمسایہ عرب ممالک منتقل کر دیا جائے ان کا اشارہ مصر اور اردن کی جانب تھا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اردن اور مصر کو چاہیے کہ مزید فلسطینیوں کا استقبال کرے بالخصوص جب کہ غزہ کی پٹی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور وہاں افراتفری کی حالت ہے .

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منتقلی عارضی بھی ہو سکتی ہے اور طویل مدت کے لیے بھی دوسری جانب مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی نے غزہ کی آبادی کو ان دونوں کے ممالک منتقلی سے متعلق ٹرمپ کا خیال مسترد کر چکے ہیں السیسی نے قاہرہ میں کینیا کے صدر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی عوام کی بے دخلی اور جبری ہجرت ظلم ہے جس میں ہم شریک نہیں ہو سکتے.

اردن کے شاہ عبداللہ الثانی نے بھی باور کرایا کہ فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین پر جمائے رکھنے اور دو ریاستی حل کے مطابق ان کے قانونی حقوق کے حصول کی ضرورت کے حوالے سے اردن کا موقف اٹل ہے دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ میں لڑائی اور تباہی کی واپسی نہیں ہونا چاہیے پٹی میں مسلسل جنگ بندی کی ضرورت ہے عرب نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی کے مکینوں کو ان کی سرزمین سے ہٹانا نسلی تطہیر ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا ان کی سرزمین سے انخلاءدو ریاستی حل کو ہمیشہ کے لیے ناممکن بنا دے گا.

گوتریس نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کو فلسطینی اتھارٹی سے منسلک کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے رفح کراسنگ میں فلسطینی اتھارٹی کے کردار کی اہمیت کی بھی نشاندہی کی پٹی کی تعمیر نو کے حوالے سے انہوں نے کہا ابھی تعمیر نو کے وقت اور لاگت کا تعین کرنا مشکل ہے مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے کوآرڈینیٹر سگریڈ کیچ نے بتایا کہ”انروا“انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ”انروا“ جب غزہ پہنچی تو بے بس تھی انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اسرائیل کے لیے سلامتی اور فلسطینیوں کے لیے ایک ریاست کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ یہ دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کا ایک تاریخی موقع ہے.

سیکرٹری جنرل گوتریس نے کہا کہ شام میں موجودہ حکام صحیح راستے پر گامزن ہیں لیکن انہوں نے وضاحت کی کہ شام میں ایسے معاملات ہیں جو اقوام متحدہ کو اب بھی پریشان کر رہے ہیں انہوں نے شام میں ایک جامع عبوری عمل کی اہمیت پر زور دیا لبنان کے مسئلے کے بارے میں انہوں نے نئے سربراہان مملکت اور حکومت کی قیادت میں اپنے اداروں کو بحال کرنے کی لبنان کی صلاحیت کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کیا.

یمنی مسئلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حوثیوں کو چاہیے کہ وہ یمن میں بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے والوں کا احترام کریں اور اقوام متحدہ کا احترام کریں انہوں نے کہا اقوام متحدہ یمن کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں نیویگیشن میں خلل ڈالنے سے مصر کے لیے کئی مسائل پیدا ہوئے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا سوڈان کے حوالے سے انہوں نے جنگ بندی اور ایک جامع سیاسی عمل کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا لیبیا کے بارے میں انہوں نے اس ضرورت کی طرف اشارہ کیا کہ لیبیا اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے کے قابل ہونا چاہیے.

عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل حسام زکی کا کہنا ہے کہ غزہ کی آبادی کی جبری ہجرت کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو میںان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو جبری طور سے ہجرت کرانے کے معاملے میں عرب موقف ثابت قدمی پر مبنی ہے حسام نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی جانب غزہ کے حوالے سے عرب موقف بھی سنے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ان کی سرزمین سے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے حوالے سے کے فلسطینی کا استقبال کہ فلسطینی گوتریس نے ریاستی حل کی ضرورت کریں گے کے لیے

پڑھیں:

زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں

KYIV:

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا فیصلوں سے قبل یوکرین کا دورہ کریں اور روسی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کریں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں زیلنسکی نے کہ کہ براہ کرم کسی بھی قسم کے فیصلوں یا مذاکرات سے قبل یوکرین آئیں۔ یہاں مرے ہوئے شہری، جنگجو، تباہ شدہ اسپتال، اسکول اور گرجا گھر آپ کی آنکھیں کھول دیں گے۔

مزید پڑھیں: روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک،80 سے زائد زخمی

زیلنسکی نے کہا کہ ٹرمپ اگر یوکرین کا دورہ کرتے ہیں تو وہ خود محسوس کریں گے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی قیادت میں کیا کچھ تباہ ہوا ہے، اور انہیں یہ سمجھ آ جائے گی کہ وہ کس کا سامنا کرنے جا رہے ہیں۔

زیلنسکی کی یہ اپیل اُس وقت سامنے آئی ہے جب فروری کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں ان کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تند و تیز ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

اس ملاقات کے دوران نائب صدر وینس نے یوکرین پر الزام لگایا تھا کہ وہ عالمی رہنماؤں کو متاثر کرنے کے لیے پروپیگنڈا ٹورز کا سہارا لیتا ہے۔

زیلنسکی نے انٹرویو کے دوران اس الزام کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ یوکرین آتے ہیں،تو ہم کچھ بھی خاص تیاری نہیں کریں گے، یہ کوئی ڈراما نہیں ہوگا۔ وہ خود کسی بھی شہر کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں بھی روسی بمباری ہوئی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں
  • فلسطینی عوام یمن کے باوقار موقف کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، ابوعبیدہ
  • روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
  • آزادئ مذہب اور آزادئ رائے کا مغربی فلسفہ
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
  • لندن میں نواز شیرف کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
  • ٹرمپ نے افغان باشندوں کی عارضی پناہ گاہوں کی حیثیت ختم کردی