سیالکوٹ: جعلی ویزے پر ہنگری جانے والا مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
گجرانوالہ:
کشتی حادثات کے بعد ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر چیکنگ سخت کر دی۔
وزیر آباد کے رہائشی فیصل الیاس کو جعلی ویزے پر ہنگری جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، امیگریشن حکام کے مطابق شفٹ انچارج محمد علی باجوہ نے کاغذات کی جانچ کے دوران شبہ ہونے پر مسافر کو روکا۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ فیصل الیاس نے انڈین ایجنٹ بنیتا سے 15 ہزار یو اے ای درہم کے عوض جعلی ایمپلائمنٹ ویزہ حاصل کیا تھا۔
گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔