صبور علی اور مریم نفیس کی گود بھرائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری اور صبور علی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
سوشل میڈیا پر صبور علی کی گود بھرائی کی ایک ویڈیو لیک ہو گئی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اس جوڑی کو خوشگوار موڈ میں پھولوں کے ہار پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Hungama Express (@hungamaexpress)
یاد رہے کہ صبور علی اور علی انصاری نے اپنے بچے کی پیدائش کے حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان نہیں دیا تھا البتہ اس حوالے سے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں۔
دوسری جانب، معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس نے بھی اپنی گود بھرائی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ وہ جلد ننھے مہمان کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہنے والی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس کو اپنے شوہر، اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ بھی نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صبور علی
پڑھیں:
سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے ’بھائی‘ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے لیے عمر صرف ایک عدد ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔
وائرل ویڈیو میں سلمان خان اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بلیک بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ سلمان خان نے واقعی ’نوٹری‘ کا کوئی جادوئی مشروب پی رکھا ہے!
ویڈیو کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا گانا ’’ہم آپ کے بنا‘‘ چل رہا تھا۔ شاید سلمان خان خود بھی نہیں جانتے تھے کہ درخت چڑھتے وقت بھی ان کی فلم کی مارکیٹنگ ہوجائے گی! انہوں نے ویڈیو کے ساتھ جو کیپشن لکھا وہ بھی ان کی مخصوص شوخ طبیعت کا آئینہ دار تھا "Berry good for u"۔
سلمان خان کے مداحوں نے تو جیسے جشن منا لیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’’ہم میں سے اکثر 30 کی عمر تک ہی سیڑھیاں چڑھ پاتے ہیں، اور یہ 59 میں درخت چڑھ رہے ہیں!‘‘ جبکہ دوسرے نے کمنٹ کیا: ’’جو لوگ ان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں، شاید وہ اپنے گھر کی دوسری منزل تک بھی لفٹ کے بغیر نہیں پہنچ پاتے!‘‘
یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر کامیابی کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے۔ فلم نے اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، اس کے باوجود فلم کی کمائی کم شمار کیا جارہا ہے۔ شاید سلمان خان کو بھی پتہ چل گیا ہو کہ درخت پر چڑھنا بھی فلم کی مارکیٹنگ کا ایک بہترین ذریعہ ہوسکتا ہے!
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اگلی بار سلمان خان کو کوہ ہمالیہ پر چڑھتے دیکھیں گے؟ یا پھر وہ اپنے اسٹنٹ کےلیے کسی اور انوکھے طریقے کا انتخاب کریں گے؟ فی الحال تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ ’بھائی‘ نے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے!