پاکستان میں موسم گرما جلد آنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان میں پچھلے 4 ماہ کے دوران 40 فی صد کم بارشیں ہونے کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی 52 فی صد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں کم ہونے پر سب سے زیادہ شعبہ زراعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فی صد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشوں کے باعث موسم گرما جلد آنے کا امکان ہے۔سندھ میں بھی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ ماہرین کے مطابق ’ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے فوری نمٹنا ضروری ہے تاکہ خشک سالی جیسے مسائل کو روکا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا سفارشات کے بعد قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج کرے گی، 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے، اس کے علاوہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے، اوگرا قیمتوں کے بارے میں حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکسز کی مد میں اتار چڑھاؤ کر کے تجاویز تبدیلی کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیاتھا، پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی پر ریلیف کا اعلان بھی گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔