وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی  کے موقع پر پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر  بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں. یہ ہفتہ پوری دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے مابین مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے.پاکستان، جس کا تصور ہمارے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لئے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا، ہر شہری کے عقیدے، وقار اور مساوات کے  آئینی حق   پر ثابت قدم ہے۔  ہمارا دین اسلام جو  انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، ہمیں اس حوالے سے مثالی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہم شمولیت اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کے ذریعے ان اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔  نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت، خوف کی فضاء پھیلانے والوں کو ہمت، اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہونے کا جواب دیتے ہیں۔حکومت معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔  مذہبی رواداری کے سنہری اصولوں پر مبنی  بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے جو نفرت انگیز گفتگو کو جڑ سے اکھاڑنے، ہر مندر و گرجہ گھر اور عبادت گاہ کی حفاظت  میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی اس حوالے سے چیلنجز موجود ہیں.

انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہیں۔  ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔اس موقع پر میں مذہبی اسکالرز، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔دعا ہے کہ یہ ہفتہ ہم سب کو،  اپنی زندگی میں،  باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دے، جو تمام شہریوں کے پرامن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنائے۔

پاکستان پائندہ باد.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے

پڑھیں:

بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

سکھ مذہب کے اہم ترین تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے قریباً 7 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر سے انڈین یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔

’شاندار استقبال، مکمل مذہبی آزادی‘

تین ہزار سے زیادہ بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راﺅ عاطف رضا، ڈی پی او سردار غیاث گل اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی سمیت دیگر ضلعی افسران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات

’مذہبی رسومات کی مکمل آزادی‘

انڈین یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے کھانے پینے، رہائش، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو سراہا۔

یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف مذہبی لحاظ سے مطمئن ہیں بلکہ پاکستان میں ملنے والے احترام اور محبت سے بے حد خوش ہیں۔

بھارت سے آئے سکھ یاتری دلجیت سنگھ اور دیگر نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے دونوں ملکوں کی عوام میں یہ پیار، محبت اور احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

’پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی خواہش‘

مہمان یاتریوں نے اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوستانہ ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیساکھی میلہ صرف ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور محبت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

’سیکیورٹی کے سخت انتظامات‘

بیساکھی میلہ کے موقع پر گوردوارہ پنجہ صاحب کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، یاتریوں کی حفاظت کے لیے 1500 سے زیادہ پولیس اہلکار اور 26 سیکشنز پر مشتمل ایلیٹ کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں ’وساکھی میلہ‘: دنیا بھر سے سے 45 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع

اگلا پڑاؤ: ننکانہ صاحب

دو روزہ قیام کے بعد سکھ یاتری ننکانہ صاحب روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ 14 اپریل کو بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیساکھی میلہ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان آمد سکھ یاتری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
  • آئی فونز: وزیر اعظم شہباز شریف نے حیران کن کام کر دکھایا
  • وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد
  • لاہور،وزرات مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس، اتحاد پر زور
  • پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ