آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کا نام سامنے آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز ٹیم سب سے مستند اور تجربہ کار بیٹر بابر اعظم  کریں گے، عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم  نے یہ مشکل مشن مکمل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی ٹورنامنٹ  کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا‘، 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والے محمود خان پھر سامنے آگئے

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ میں کبھی عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ بانی تحریک انصاف اور پارٹی کے مفاد میں تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کمپرومائزڈ ہے، خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے اس کی پیشکش مجھے بھی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان

محمود خان نے کہاکہ مجھے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی اپنی پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی تھی، اگر اقتدار کا بھوکا ہوتا تو آج وفاقی وزیر ہوتا، لیکن میں نے ایسی پیشکشوں کو مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ محمود خان کو 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد عمران خان نے وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا، وہ 17 اگست 2018 سے جنوری 2023 تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے۔

9 مئی واقعات کے بعد محمود خان بھی پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل تھے، جنہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات عمران خان کی رہائی میں حائل ہیں؟

محمود خان نے پرویز خٹک کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی تھی، لیکن دونوں رہنما عام انتخابات میں اپنی اپنی نشست بھی نہ جیت سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی واقعات wenews پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک پی ٹی آئی پیشکش سابق وزیراعلیٰ عمران خان غداری فلم کمپرومائزڈ محمود خان وفاقی وزیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ
  • بیرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • ’عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا‘، 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والے محمود خان پھر سامنے آگئے
  • لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • آئینی بینچ کیلیے ججز کی نامزدگی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
  • ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر عمل اکمل ٹی وی شو میں لڑ پڑے
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
  • خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ و اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ آگیا۔