حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 31 جنوری 2024 سے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح میں 200 بیسس پوائنٹس تک کمی کر دی ہے۔
سی ڈی این ایس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ کمی بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس (BSC)، **پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس (PBA)، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس (RIC) اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس (SFWA) پر کی گئی ہے۔
منافع کی شرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پینشنرز سرٹیفکیٹس پر 13.
سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع بھی 13.5 فیصد سے 11.5 فیصد تک کم کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس (SSC)، سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ (SISA) اور سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ (SITA) پر منافع کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر منافع کی شرح میں فیصد سے گئی ہے
پڑھیں:
60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاک آرمی نے میدان مار لیا
60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان آرمی نے میدان مار لیا۔ چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں نے 7 مقابلوں میں حصہ لیا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 7 طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی۔ پاکستان آرمی نے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے، پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر تمام 7 طلائی تمغے جیت کر ایک نئی تاریخ بھی رقم کی جبکہ پاکستان واپڈا کی ٹیم چیمپئن شپ میں 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر رہی ہے۔