جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور ان کے مذہبی حقوق کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور ان کے مذہبی حقوق کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا حسن موسوی نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بل کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت اور مسلم تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلم مذہبی اداروں اور کمیونٹی کے عبادت کے حق پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل ہمارے عقیدے اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ آغا حسن موسوی نے کہا کہ مودی حکومت قانون سازی کی آڑ میں ہمارے مذہب میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مسلم رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ بل کے خلاف سخت مزاحمت کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بیوروکریٹ سندھ میں وائس چانسلر بن سکے گا، سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور

سندھ اسمبلی : فوٹو فائل

سندھ اسمبلی میں سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹوٹس بل اور سول کورٹ بل اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود منظور کرلیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں سول کورٹ بل اور جامعات ترمیمی بل صوبائی وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیا لنجار نے پیش کیا۔

بل کے مطابق 20ویں گریڈ کا ایم اے پاس بیوروکریٹ سندھ میں وائس چانسلر بن سکے گا، حکومت نے وائس چانسلر کے امیدوار کےلیے پی ایچ ڈی کے شرط بھی ختم کردی۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ان بلز کو کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا مگر دونوں بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ جس پر ایم کیو ایم ارکان نعرے بازی اور شور شرابہ کرتے رہے، انہوں نے اسپیکر ڈائس کے گرد جمع ہوکر ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

وقفہ سوالات کے بعد پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ شہریوں کو سہولت دینے کی مد میں روزانہ پچاس لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس پیر کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔

اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزيشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ صوبے میں تحقیق اور تعلیم کے اوپر بیوروکریسی کو رکھ دیا گیا ہے۔

صابر قائم خانی نے کہا کہ جس طرح بیوروکریٹس نے تباہی مچائی اب وہ کام جامعات میں ہوگا۔

ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے وزير تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ پروفیسرز کے چانسلرز بننے کے بعد بہت سی جگہوں پر کام نہیں ہوئے، یہ انتظامی پوسٹ ہے، ترمیم اس لیے کی گئی ہے تاکہ زیادہ بہتر طریقے سے نظام چل سکے۔

بل کے خلاف اسمبلی کے باہر جامعات کے اساتذہ نے بھی احتجاج کیا۔

متعلقہ مضامین

  • صحافیوں کا پیکا ایکٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج
  • بیوروکریٹ سندھ میں وائس چانسلر بن سکے گا، سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور
  • …..اور اب کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی
  • نئی دلی، وقف ترمیمی بل سے متعلق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرنے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی پر کڑی تنقید
  • پیکا کے خلاف برسرپیکار صحافی پارلیمنٹ ہاؤس پر دھرنا دیں گے
  • پیکا ترمیمی ایکٹ مسترد کرتے ہیں: سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری
  • صدر مملکت نے متنازع ترمیمی پیکا بل پر دستخط کر دیے
  • آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے وقف ترمیمی بل کی منظوری اور سول کوڈ کے نفاذ کی مذمت
  • وقف ترمیمی بل معاملہ کو لیکر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ملک گیر تحریک چلانے کی دھمکی