لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی اور اس میں پہلا نام اٹک کے شہری کا نکلا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال کے کاشتکاروں کی فہرست کاجائزہ لیا، پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5 لاکھ سبسڈی دے گی، اس میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے۔

زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔پہلے فیزمیں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی سے فصل کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، کسان کارڈ، ایگریکلچر میکائزیشن، ایگری انٹرن شپ سمیت ہر منصوبہ کاشتکار کیلئے بہتری لا رہا ہے۔

خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کیساتھ منفرد شناختی کارڈ کے اجراء کی منظوری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی شمسی توانائی پر

پڑھیں:

سرینا چوک انٹرچینج تکمیل کے مراحل میں، افتتاح کب ہوگا؟

اسلام آباد کا ایک اور ترقیاتی منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا

بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اس اہم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔

اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے قریب
سرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کے دو انڈر پاسز کی فنشنگ جاری۔اسفالٹ کا کام تیز، وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ،4 فروری کو پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان، فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت pic.twitter.com/opl34KvZJ8

— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) January 29, 2025

اس موقع پر گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ  پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے،فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کون سے اہم ترین ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں؟

وزیرداخلہ نے اعلان کیا یہ یہ انٹرچینج 4 فروری کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد انڈر پاس رابطہ سڑکیں سری نگر ہائی وے سرینا چوک انٹرچینج

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کردیا
  •  مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کردیا
  • مریم نواز نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
  • پنجاب گیمز کا افتتاح، ایک کھیل ہوتا ہے، ایک کھلواڑ کسی کی باتوں میں نہ آنا: مریم نواز
  • وزیراعلی مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب پراجیکٹ ہر صورت کامیاب بنائیں گے، خواجہ سلمان رفیق
  • سرینا چوک انٹرچینج تکمیل کے مراحل میں، افتتاح کب ہوگا؟