اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے۔عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین اسلام انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، جو ہمیں مثالی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، مذہبی رواداری پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنما معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہباز شریف نے کہا نے کہا کہ ہم آہنگی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا اور ٹیم کو بروقت کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے ملاقات میں، وزیر اعظم کو انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی شہباز شریف کو بریفنگ دی۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
  • حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماج کیلئے خطرہ ہے: وزیرِ اعظم
  • انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی خطرہ ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
  • وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی معاملات پر بات چیت
  • وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں‘ وزیراعظم