وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ضلع جنوبی وزیرستان اپرکا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے سماجی تنظیم کی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سینیٹر دوست محمد، صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کا نام تبدیل کرکے جنوبی وزیرستان اعلان کیا سب ڈویژن

پڑھیں:

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قوم کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ٹی 20 کپتان سمیت  6 کھلاڑ یوں کے ٹیم سے باہر  ہونے جبکہ بیٹنگ کوچ بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی حکام سے بریفنگ لی

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرتے ہوئے ہیڈ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر ہیڈکوچ عاقب جاوید کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی  کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا، جس کے بعد نام شارٹ لسٹ ہوں گے اور پھر مستقل کوچ کی تقرری کی جائے گی۔

بیٹنگ کوچ کے کے لیے محمد یوسف کا نام بھی زیر غور ہے جبکہ بولنگ کوچ اظہر محمود ہی رہیں گے، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے، جبکہ موجدہ کوچ شاہد اسلم اور آپریشن منیجر حنا منور دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم کے ہمراہ نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کے لیے  ٹی 20 اسکواڈ میں محمد رضوان کے بجائے شاداب خان کپتانی کے امیدوار ہیں جبکہ ٹی 20 اسکواڈ  میں 6 کھلاڑیوں کی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے  ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاداب خان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ٹی 20 عاقب جاوید قومی اسکواڈ کرکٹ محمد رضوان محمد یوسف نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ

متعلقہ مضامین

  • ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کا حصول، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
  • ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان
  • صیہونی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا
  • عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی
  • پی سی بی کا دوسرے سیمی فائنل میں تماشائیوں کو مفت افطاری دینے کا اعلان
  • اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • شمالی وزیرستان میں جھڑپ میں 4 جوان شہید، 13 دہشت گرد ہلاک
  • آزادکشمییر کے بیشتر تعلیمی اداروں میں آئندہ2 دن کیلئے تعطیلات کا اعلان
  • دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا غریب افراد کو 9 ہزار ٹھیلے دینے کا اعلان