کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، آئندہ چند روز میں موسم کیسا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جب کہ آئندہ دنوں کے لیے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارنگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے چندروز کے دوران کراچی کا موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
آئندہ چند روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 26 تا 28 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔اگلے کئی روز کے دوران ہواؤں کی سمت شمال مشرق کی جانب سے رہےگی۔
پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
اسلام آبا(نیوزڈیسک )موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔
یاد رہے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہارِ محبت کردیا