Islam Times:
2025-02-01@09:50:44 GMT

بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا

ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 37 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباء شامل تھے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر کے خلاف کالے قوانین ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دران ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں نے

پڑھیں:

پاراچنار میں کھانے پینے کی قلت برقرار، بنکرز گرانے کا سلسلہ پھر شروع

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ختم نہ ہوسکی، پارا چنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیاء خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500 ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز گرانے کا عمل ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بے لگام بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا بے دریغ خون بہا رہی ہے، ڈی ایف پی
  • مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی:2 کشمیری نوجوان شہید
  • …..اور اب کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
  • سیکریٹری اطلاعات کل حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا بسناڑ کیمپ کا دورہ
  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پونچھ میں دو کشمیری نوجوان شہید
  • خیبر پختونخوا :کرم میں بنکرز گرانے کا کام پھر شروع، کھانے پینے کی قلت
  • پاراچنار میں کھانے پینے کی قلت برقرار، بنکرز گرانے کا سلسلہ پھر شروع