لیاری کے نوجوان مصور کی حیرت انگیز صلاحیتں
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اس ویڈیو رپورٹ میں ملیے رنگوں کو انتہائی مہارت اور خوب صورتی سے بکھیرنے والے لیاری کے نوجوان مصور سے۔رنگوں سے نئے جہاں تشکیل دینے والے لیاری کے 17 سالہ حارث عرفان رنگوں سے اٹھکیلیاں کرنا خوب جانتے ہیں، قدرتی مناظر ہوں یا پھر پورٹریٹ، عمارتوں کو رنگوں میں ڈھالنا ہو یا خوب صورت خطاطی، ہر میڈیم پر مہارت حاصل ہے۔آرٹسٹ حارث عرفان رنگوں کو برش کے خوب صورت اسٹروک سے کینوس پر کچھ اس طرح منتقل کرتے کہ اصل کا گمان ہوتا ہے، رنگوں کی زبان سے اپنے احساسات بیان کرنے والا حارث مصوری کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو یہ بتائیں لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟ منعم ظفر
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان : فوٹو فائلامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی کے تاجر چغلی نہ کریں، مگر مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری یہ بھی بتائیں کہ لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھتہ خوری عروج پر تھی مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو یہ بھی بتائیں لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟
منعم ظفر خان نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے جس طرح میکنزم بنایا ہے اس کا جواب تو دینا ہوگا۔ ایس بی سی اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے بھتے کا گڑھ ہیں۔