اسلا م آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے،صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے، 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن راتوں رات ہمارے حق پر ڈاکہ مارا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عوام میں مقبول ہیں کیونکہ عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کے کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان 8فروری کو مظاہرے کریں گے۔قبل ازیںچیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کئے جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھاکہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کئے تھے۔

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پہل کی تھی اورکہا تھااپنے لئے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کیلئے موقع دیاتھا اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی فروری کو کہنا تھا کا کہنا کریں گے نے کہا تھا کہ

پڑھیں:

مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتے ،بیرسٹر گوہر

ایبٹ آباد(خبرایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا
ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف 2 مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کرتے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف صوابی میں تاریخی جلسہ ہو گا۔علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کے بعد زیرگردش خبروں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے، علی امین پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں صوبے کی نمائندگی نہیں، فوری مخصوص نشستیں دے کر سینیٹ کا الیکشن کرایا جائے اورہم سب اپوزیشن جماعتوں سے ملیں گے۔
ایبٹ آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی ہائی کورٹ کے باہر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • کندھکوٹ: پیکا قانون تسلیم نہیں کریں گے، صحافیوں کا اعلان
  • پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • کراچی کی ترقی کا سفر بلاول بھٹو کے تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے، مرتضیٰ وہاب
  • تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، خالد مقبول
  • پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی تحلیل کر دی
  • وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
  • مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتے ،بیرسٹر گوہر
  • 2030 تک پاکستان جی-20 کا حصہ بن جائے گا: اسحاق ڈار
  • بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قراردے دیا