بھارتی مزاحیہ اداکار سدیش لہری نے اپنی زندگی کی مشکلات اور کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ناخواندہ ہیں اور ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ جوتے بناتے اور سبزیاں بیچتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے باعث انہیں کئی طرح کے کام کرنے پڑے، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔

سدیش لہری نے انکشاف کیا ’’میں نے بچپن میں بہت محنت کی۔ چائے بنائی، فیکٹریوں میں کام کیا، جوتے بنائے اور سبزیاں بیچیں۔ امیر لوگ جھوٹ نہیں بولتے، مگر غریبوں کو قرض خواہوں سے بچنے کے لیے جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ یہ سب میرے لیے ایک اداکاری کی ٹریننگ جیسا تھا،”

سدیش نے ایک ایسا واقعہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی کا رخ موڑ دیا۔

انہوں نے بتایا، “میں ایک پرائیویٹ شو کر رہا تھا جب ایک نشے میں دھت شخص نے اسٹیج پر آ کر میرا گریبان پکڑ کر مجھے تھپڑ مارا۔ میرا مائیک زمین پر گر گیا۔ میرے ساتھی اسے مارنے کے لیے تیار تھے، مگر میں نے منع کر دیا۔ اس کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں شادیوں میں پرفارم نہیں کروں گا۔”

اس واقعے کے بعد سدیش نے اپنا گھر بیچ کر تمام قرض اتار دیے اور اپنی شناخت بنانے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے بتایا “میں نے سوچا کہ عزت تب ہی ملے گی جب میں اپنا نام خود بناؤں گا۔ پھر مجھے ایک کامیڈی شو ملا جو زبردست ہٹ ہوا، اور میں نے کئی ممالک کا سفر کیا،”

سدیش لہری نے اپنے کامیابی کے سفر پر بات کرتے ہوئے مشہور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ پر مزاحیہ انداز میں طنز بھی کیا۔ انہوں نے کہا، “جب سب لوگ مجھ پر ہنس رہے تھے، تو میری زندگی برباد ہو گئی، لیکن جب ارچنا پورن سنگھ نے مجھ پر ہنسی، تب میں نے کئی گھر بنا لیے!”

ارچنا نے ان کے اس جملے کا جواب دیتے ہوئے کہا، “میں نے تمہارا گھر تمہارے یوٹیوب چینل پر دیکھا ہے، تمہارے پاس تو ہوم تھیٹر بھی ہے!” جس پر سدیش نے ہنستے ہوئے کہا، “ہاں، وہ کرشنا ابھیشیک کے لیے بنایا ہے، کیونکہ اس کی فلمیں تھیٹرز میں ریلیز ہی نہیں ہوتیں!”

سدیش لہری نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئے۔ “میں نے زندگی میں کبھی اسکول کی شکل نہیں دیکھی، لیکن حال ہی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران مجھے پہلی بار اسکول جانے کا موقع ملا،”

سدیش نے اپنی شادی کی کہانی بھی سنائی، انہوں نے کہا “میری شادی طے پا چکی تھی، مگر دباؤ بہت زیادہ تھا۔ میں نے ایک دن تنگ آ کر کہا، ‘ابھی شادی کرو ورنہ میں نہیں کروں گا۔’ یہ بات صبح 10 بجے ہوئی اور دوپہر 12 بجے میں شادی شدہ تھا”

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سدیش لہری نے انہوں نے

پڑھیں:

KGF، RRR، باہوبلی کی کامیابی نے بالی وڈ کا نظریہ بدل دیا، ریجینا کاسندرا 

مشہور تمل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ ریجینا کاسندرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے بدلتے رویے پر کھل کر بات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے ساؤتھ انڈین اداکاروں کو بالی وڈ میں قبولیت نہیں ملتی تھی، مگر اب بالی وڈ کے پاس ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

ریجینا نے انٹرویو میں کہا، "پہلے بالی وڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے درمیان واضح فرق تھا، لیکن اب یہ حدیں ختم ہو رہی ہیں۔" بڑے بجٹ کی پین انڈیا فلموں جیسے "باہوبلی"، "RRR"، "KGF"، اور "کانتارا" نے نہ صرف عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی بلکہ یَش، این ٹی آر جونیئر، پربھاس جیسے ساؤتھ اداکاروں کو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں بڑا مقام دیا۔

ریجینا کے مطابق، ساؤتھ انڈین فلموں کی زبردست کامیابی نے بالی وڈ کے نظریے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب ہندی فلم میکرز ساؤتھ کے اسٹارز کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، اور ناظرین بھی ان کے ٹیلنٹ کو پسند کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ "یہ بدلتا رجحان ساؤتھ اداکاروں کی صلاحیتوں اور ان کی ورسٹیلٹی کا ثبوت ہے۔" اب وہ صرف بالی وڈ میں قبول نہیں کیے جا رہے بلکہ ان کی پرفارمنس کو بھرپور انداز میں سراہا بھی جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • KGF، RRR، باہوبلی کی کامیابی نے بالی وڈ کا نظریہ بدل دیا، ریجینا کاسندرا 
  • کیا فیس بک دوبارہ پرانی شکل میں آنے والا ہے؟
  • نصیرالدین شاہ کی بالی وڈ میں ’زہریلی مردانگی‘ پر شدید تنقید
  • پاکستانی اداکار کا راکھی کو شادی کی پیشکش، پھر اچانک انکار! اصل وجہ کیا؟
  • سڑک پر دودھ اور کتابیں بیچنے والا بھارتی یومیہ 1 ارب کمانے والا کیسے بنا؟
  • دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ شادی سے انکار کیوں کردیا؟
  • بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
  • معروف اداکار و گلوکار فخر عالم کے گھر چوری کی بڑی واردات
  • ڈیل کی امید ختم ہونے پر قیدی نے مذاکرات ختم کردیے، عظمیٰ بخاری