عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا، زندگی کی نئی شروعات کرنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ عامر خان ایک خاتون کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کرنے والے ہیں اور ان کی قریبی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ اداکار نے اپنی اس نئی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کروا دیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
ایک قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ عامر کی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے اور حال ہی میں وہ ان کے پورے خاندان سے ملاقات کر چکی ہیں۔ ملاقات خوشگوار رہی اور خاندان نے انہیں خوش آمدید کہا، تاہم ذرائع نے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے اور مزید تفصیلات نہ بتانے کی درخواست کی ہے۔
عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی لیکن دونوں 2002 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں 2005 میں عامر خان نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی لیکن 2021 میں طلاق ہو گئی اور اب عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے اور اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے ہیں۔
اگرچہ عامر خان یا ان کے خاندان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعلق کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی خاتون سے شادی کرنے کے لیے مرد تیار، بڑی آفریں بھی کردیں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی خاتون امریکی خاتون سے پاکستانی کا دھوکا