Daily Mumtaz:
2025-02-01@09:01:45 GMT

ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے بھی ہٹادیا، انکی جگہ کون؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے بھی ہٹادیا، انکی جگہ کون؟

سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن کررہے تھے۔

ادھر گھر پر لکھی گئی نام کی پلیٹ سے ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو ہٹادیا ہے اور اب انکی جگہ اپنے بیٹے اذہان کا نام لکھا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار دبئی اور حیدرآباد میں دو ٹینس آکیڈمیز چلارہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹی وی نشریات میں سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہیں، انہوں نے رواں ماہ آسٹریلین اوپن 2025 کی کوریج پر کام بھی کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کی پہلی ترجیح اب ان کا بیٹا اذہان ہے، جو انکا بہترین دوست ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم 14 سال بعد 2024 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی، انکا بیٹا اذہان 2017 میں پیدا ہوا تھا۔

ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد دبئی آگئیں تھی اور وہیں سے اپنی اکیڈمی چلارہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا نے

پڑھیں:

دبئی مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے صاف ترین شہر قرار

کراچی(کامرس رپورٹر)جاپان کی موری میموریل فانڈیشن کے انسٹی ٹیوٹ فار اربن اسٹریٹیجیز کی گلوبل پاور سٹی انڈیکس ( جی پی سی آئی ) کی حالیہ رپورٹ میں دبئی کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔ دبئی نے دنیا بھر کے47سے زائد شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شہر کی صفائی کے معیار پر 100 فیصد اسکور حاصل کیا۔یہ کامیابی دبئی میونسپلٹی کی انتھک کوششوں اور حکومتی و نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔یہ اقدامات دبئی کی انٹیگریٹڈ ویسٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی 2041کے مطابق کیے گئے ہیںجس کا مقصد 2041 تک کچرے کی پیداوار میں 18 فیصد کمی اور لینڈ فلز سے 100 فیصد کچرے کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔ دبئی میونسپلٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مروان بن غلیطہ نے کہا کہ دبئی کی عالمی درجہ بندی میں قائدانہ پوزیشن اسکے وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد دنیا کا بہترین شہر بننا ہے جہاں رہنا اور کام کرنا ممکن ہو۔ شہر کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے دبئی میونسپلٹی کی صاف ستھرائی پر معمور ٹیموں کی کوششوں کی تعریف کی جو 3200سے زائد مانیٹرز، سپروائزرز اور انجینئرز پر مشتمل ہے جن کی محنت کے باعث دبئی مسلسل پانچویں سال صاف ترین شہر قرار دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، اگر ہمیں قائل کرتے ہیں تو انکی بات بھی مانی جا سکتی ہے: رانا ثنا
  • 60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاک آرمی نے میدان مار لیا
  • ان کی دوستی اچھی نہ دشمنی
  • اردن کا فلسطینیوں کو انکی سرزمین پر برقرار رکھنے کے اٹل مؤقف کا اعادہ
  • بھارتی کرکٹر محمد سراج کے کس بالی ووڈ اداکارہ سے تعلقات بڑھنے لگے؟
  • ملک ریاض کی حوالگی، نیب کا متحدہ عرب امارات سے رابطہ
  • دبئی مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے صاف ترین شہر قرار
  • بھارتی اداکارہ ارچنا سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، ویڈیو وائرل
  • آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کو عہدے سے ہٹادیا گیا