آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی کے تحت نئے پی ایس ڈی پی میں 80 فیصد تک زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کرنا ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس سال تھروفارورڈ منصوبوں کا حجم 10 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رواں سال کے ترقیاتی بجٹ کے 10 گنا لاگت کے مساوی منصوبے زیرالتوا ہیں۔ وفاقی حکومت اگلے سال صوبائی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہیں کرے گی صرف قومی اقتصادی کونسل سے منظور شدہ کم ترقی یافتہ اضلاع کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔
اس سال جن منصوبوں کو مکمل فنڈز مل چکے ان کے لیے اگلے سال رقم مختص نہیں ہوگی۔ برآمدات اور پیداوار بڑھانے کے ساتھ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے بھی ترجیح قرار دیئے گئے ہیں۔ اگلے سال اڑان پاکستان کے ویژن کے مطابق منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ کاروبار میں جدت اور تحقیق و ترقی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے۔وزارت منصوبہ بندی نے 31 مارچ2025 تک نئے منصوبوں کے پی سی ون طلب کرلیے۔ اقتصادی امور ڈویژن سے اگلے دو سال کی بیرونی فنڈنگ کا تخمینہ بھی طلب کیا گیا ہے مالی سال2026-27اور2027-28 کے ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ بھی تیار کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مالی سال
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان
آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دفاعی اخراجات میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت آئندہ سال کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 281ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں دفاعی اخراجات میں 7 اعشاریہ49فیصد اضافہ متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25کے لیے دفاعی بجٹ 2 ہزار 122 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، جو کہ گزشتہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ 1ہزار 858ارب 80کروڑ روپے سے 14 اعشاریہ16فیصد زیادہ تھا۔رواں مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا، جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے مزید 159 ارب روپے اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔