کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گیا۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہوا ہے۔
اسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کی دور دراز علاقوں میں منتقلی کا فیصلہاسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کو شہر کے دور دراز علاقوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کالج پرنسپل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دے دیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی،نامعلوم چور فخر عالم کے گھر کا صفایا کرکے فرار، اداکار مایوسی کا شکار
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوروں نے ہاتھ صاف کردیا۔اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر یہ افسوسناک خبر دی اور بتایا کہ ‘کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں’۔
فخر عالم نے لکھا ‘یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے’۔
البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔مداحوں کی جانب سے اداکار کے گھر ہوئی چوری کے واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے۔
کراچی کا شہری امریکی خاتون سے شادی کیلئے تیار، شرط رکھ دی