پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔
عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدارکی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتاہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ شہری بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔
لوگوں کو باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے، ہم رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، خوف کی فضا پھیلانے اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہوکر جواب دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت سے جواب دیتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اسکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
منشیات کی سمگلنگ اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے پر عزم ہیں، محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے پر عزم ہیں ہیں ۔ ہم عالمی محا ذپر صف اول کے سپاہی بن کر یہاں کھڑے ہیں ۔ پاک جی سی سی ریجنل نار کوٹکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کانفرنس منشیات سے پاک د نیاکے مشترکہ وژن کے تحت قائم کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
کانفرنس میں خلیجی ممالک کئے نمائندوں کی شرکت منشیات کی روک تھام کے لئے انکے عز م کی عکاس ہے۔ ہم منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تعاون کو مزید مستحکم بنانے ، انٹیلی جنس کے تبادلے کے لئے تیار ہیں ۔ آج ہم عالمی محاظ پر صف اول کے سپاہی بن کر یہاںکھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا منشیات کی سمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنا ہے ۔ ہم مل کر ہی منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے کام کر سکتے ہیں ۔ ہم نوجوان نسل اور معاشروں کے محفوظ کے مستقبل کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا پاکستان انسدا منشیات کے لئے تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے ۔