رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ،انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 625 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں میں ڈالر
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 186 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 39 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 177 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 5