سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے ،نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے۔
برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے،علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں سیاسی نفرت کا خاتمہ صرف باہمی اتحاد اور یک جہتی سے ہی ممکن ہے، اوور سیز کمیونٹی کو ذمے دارانہ سوچ کو فروغ دینا چاہیے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں باکو میں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد کی پاکستان آمد، سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری، انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا سے ملاقاتوں کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15 معاہدوں پر کام ہورہا ہے، وزیراعظم پاکستان اسی ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مستبقل میں باہمی اشتراک سے آگے بڑھ سکتے ہیں، آئل اینڈ گیس کے شعبے میں بھی دونوں ممالک کے باہمی مذاکرات اور اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے اور آذربائیجان نے پاکستان کے نجکاری کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کن شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی؟
انہوں نے بتایا کہ ان کی آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف سے بھی ملاقات ہوگی۔ پاکستانی وفد میں وفاقی سیکریٹری اور ایس آئی ایف سی کے حکام بھی شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2 ارب ڈالر wenews آذربائیجان باکو دورہ سرمایہ کاری عبدالعلیم خان وفاقی وزیر سرمایہ کاری