Daily Mumtaz:
2025-02-01@08:47:00 GMT

سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے: احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے۔

برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے، معاشرے سے سیاسی نفرت کا خاتمہ باہمی یک جہتی سے ہی ممکن ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اوور سیز کمیونٹی کو ذمے دارانہ سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
  • احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں ہونیوالے تاریخی مکالمے میں شاندار فتح
  • احسن اقبال نے لبرل جمہوریت کی جنوبی ایشیا میں ناکامی پر مکالمہ جیت لیا
  • مائیکرو فنانس بینک کی ڈیجیٹل بینک میں منتقلی  ڈیجیٹلائزیشن سفر میں اہم سنگ میل ہے،وزیر خزانہ
  • وفاقی وزیر احسن اقبال کی بڑی کامیابی، آکسفورڈ یونین کے تاریخی مکالمے میں اپنا مؤقف منوا لیا
  • انجینئر امیر مقام کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • کرم معاہدے پر عملدرآمد میں کون رکاوٹ ہے؟ علامہ احمد اقبال کا علی امین سے سوال