Daily Mumtaz:
2025-04-28@18:33:34 GMT

گلوکار بوہیمیا کا اصلی نام کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

گلوکار بوہیمیا کا اصلی نام کیا ہے؟

پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے اپنے اصلی نام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بوہیمیا نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے میزبان تابش کے سوالات سمیت ناظرین کے دلچسپ سوالات کے بھی جوابات دیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)


گلوکار سے تابش ہاشمی نے پوچھا کہ میں آپ کو کس نام سے پکاروں؟ اس پر بوہیمیا نے کہا کہ آپ مجھے راجہ کہہ کر بھی پکار سکتے ہیں، گھر والے میرے مجھے راجہ کہتے ہیں، میرا اصلی نام راجرڈ ڈیوڈ ہے۔

انہوں نے بوہیمیا کے مطلب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’بوہیمیا‘ کا مطلب آزاد ہے۔

کراچی میں پیدا ہونے والے بوہیمیا نے اس دوران بتایا کہ میں 5 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ پشاور شفٹ ہو گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)


گلوکار نے پشاور شہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں والد کا ٹرانفسر ہوا تھا۔

بوہیمیا نے انکشاف کیا کہ میں نے 8 سال کی عمر میں پہلا گانا لکھا تھا۔

گلوکار نے شو کے دوران پہلی بار لکھی گئی شاعری بھی پڑھ کر سنائی۔

View this post on Instagram

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)


بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا نے شو کے دوران بھارتی نامور گلوکاروں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ کام کے تجربے پر بھی بات کی۔

گلوکار نے بتایا کہ بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کو ’گرو‘ نام میں نے دیا تھا۔

شو کے دوران بوہیمیا نے ناصرف ہنی سنگھ کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازع پر بات کی بلکہ بادشاہ سے پہلی ملاقات کا واقعہ بھی سنایا۔

View this post on Instagram

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)


بوہیمیا نے آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے ساتھ گانا ’سیم بیف‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ قصہ بھی شیئر کیا۔

گلوکار نے انکشاف کیا کہ ’سیم بیف‘ میں سدھو موسے والا نے جو سفید شرٹ پہنی تھی وہ میری تھی جو انہوں نے مجھ سے کہہ کر اتروائی تھی اور اس میں ہی ویڈیو ریکارڈ کروائی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بوہیمیا نے ا گلوکار نے کے دوران بتایا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے انسانی ہڈیاں برآمد، معاملہ کیا تھا؟

ایک خاتون کو اپنے 16 ویں صدی کے گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں میں انسانی ہڈیاں ملیں اور اس کے بعد مزید حیرت انگیز انکشافات بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا قدیم شاہی قلعہ اور بھٹکتی ’بدروحیں‘

نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون 28 سالہ ایمی بروک مین نے اپنے منگیتر 34 سالہ نورٹن جانسٹن کے ساتھ 3 بیڈ روم کی وہ پراپرٹی خریدی تھی اور دیواروں کی تزئین و آرائش خود ہی کر رہے تھے کہ انہیں ان میں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوگئیں۔

تزئین و آرئش کے لیے انہیں کمپنی نے 23 ہزار ڈالر کا معاوضہ بتایا تھا جس پر انہوں نے وہ کام خود ہی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایمی نے سنہ 1580 کا یہ گھر فروری 2023 میں 413،000 ڈالر میں خریدا تھا۔

دیوار سے ہڈی برآمد ہونے پر ایمی سمجھیں کہ 16 ویں صدی کے دوران برائی یا برے اثرات سے بچنے کے لیے دیواروں میں ہڈیاں ڈالی گئی ہوں گی لیکن پھر انہیں ایک ایک کرکے 6 ہڈیاں ملیں جن میں سے بظاہر ایک انسانی انگلی کی ہڈی تھی اور باقی جانوروں کی تھیں۔

اس جوڑے نے یہ بھی سنا ہوا تھا کہ ایک مقامی قاتل جیمز ہارگریوز ان کے گھر کے قریب رہتا تھا۔

ایمی کا کہنا تھا کہ دیواروں سے جب ہڈیاں برآمد ہوئیں تو وہ بہت گھبرا گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہم نے سوچا کہ اب ہمیں پورے انسانی جسم کی ہڈیاں ملیں گی۔

مزید پڑھیے: گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں برآمد، مالک حیران رہ گیا

دیواروں پر لگے پیپرز کافی بوسیدہ ہوچکے تھے اور ان سے بدبو بھی آتی تھی اس وجہ سے انہوں نے دیوار کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا۔

لیکن ایمی اور ان کے منگیتر نورٹن، جو ایک سائنس ٹیچر ہیں، کو دیواروں میں سے ہڈیاں ملنے کے بعد ایک اور دھچکا لگا۔ انہیں دیوار میں سے جڑی بوٹیوں سے بھری ایک پراسرار سبز بوتل بھی ملی۔

ایمی نے کہا کہ ہمیں وہاں جادو پر ایک مضمون بھی ملا جس سے ظاہر ہوا کہ وہاں رہنے والے واقعی چڑیلوں پر یقین رکھتے تھے۔

وہ برائی سے بچنے کے لیے دیواروں اور جڑی بوٹیوں میں ہڈیاں ڈالتے تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ ان کی حفاظت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر کمرے میں ہڈیاں ملی ہیں۔

اپنے گھر کی تاریخ پر تحقیق کرنے کے بعد انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ ایک سزا یافتہ قاتل جیمز ہارگریوز ان کے بالکل ساتھ والے گھر میں رہتا تھا۔

مزید پڑھیں: ایمیزون کی خواتین جنگجوؤں کی 3 نسلیں روس کے ایک قدیم مقبرے سے برآمد

ہارگریوز کو اپنی ملازمہ پر حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور پھر ایک نوجوان وکیل کے کلرک کو پیٹھ میں گولی مار دی تھی جس نے اس پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

16ویں صدی کا گھر تزئین و آرائش چڑیلیں گھر سے انسانی ہڈیاں برآمد

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر بھارتی انتہا پسندی کی زد میں آگئیں
  • گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے انسانی ہڈیاں برآمد، معاملہ کیا تھا؟
  • اداکارہ زینت امان اسپتال میں داخل، اب حالت کیسی ہے؟
  • پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف
  • پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد قتل
  • ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے
  • پشاور؛ گاڑی پر فائرنگ سے  6 افراد جاں بحق، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد قتل
  • ’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘ سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں
  • پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات پر پاکستانی آرٹسٹ کی طرف سے پیغامات
  • پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم