امریکا میں ایمبولینس طیارہ حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فلاڈیلفیا: امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک نجی ایمبولینس طیارہ کمرشل علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث کئی گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق، ایمبولینس طیارہ ایک مریض کو منتقل کر رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
امریکہ میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جا گرا، 18 افراد ہلاک
واشنگٹن: واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر پوتوماک دریا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، حادثے کے وقت مسافر طیارہ 166 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر رہا تھا، جس میں 64 افراد سوار تھے، جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار موجود تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 18 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اس حادثے کے بعد، ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس حادثے کے حوالے سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جیسے ہی مزید تفصیلات دستیاب ہوں گی، انہیں عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔