اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 فروری 2025ء) قیام امن کی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ژاں پپیئر لاکوا نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ گولان کے بفر زون میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیوں کے باعث امن کاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اس علاقے میں اقوام متحدہ کے امن کاروں کے علاوہ کسی فوج کی موجودگی 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت اس جگہ سے دونوں ممالک کی افواج کا انخلا عمل میں آیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں شام کے سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد اسرائیل کی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے بفر زون میں اپنی چوکیاں قائم کر لی ہیں جس پر عالمی برادری کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انڈر سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے موجودہ حالات میں علاقے کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی امن فورس (یو این ڈی او ایف) اور گولان میں جنگ بندی کے نگران ادارے (یو این ٹی ایس او) کے مشاہدہ کاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔

شام کے عبوری حکام سے ملاقاتیں

ژاں پیئر لاکوا حالیہ دنوں شام کا پانچ روزہ دورہ کر کے واپس آئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے امن کاروں، عسکری مشاہدہ کاروں، شام کی عبوری حکومت کے عہدیداروں اور اسرائیل کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل کے باوجود امن فورس اپنا کام بطریق احسن انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

تناؤ میں کمی لانے، غلط فہمی کی بنا پر جنم لینے والی ممکنہ کشیدگی کو روکنے اور سرحد پر امن برقرار رکھنے میں اس کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امن کاروں کی سلامتی، تحفظ اور بہبود اولین ترجیح ہے اور انہوں نے شام اور اسرائیل دونوں ممالک میں حکام سے بھی یہی بات کی ہے۔

انہوں نے شام کی عبوری حکومت میں دفاع اور امور خارجہ کے وزرا سے ملاقاتوں میں ان کے بیانات کو خوش آئند قرار دیا جن میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت 1974 کے معاہدے پر کاربند رہے گی۔

ان ملاقاتوں میں انہوں نے حکام کو مشن کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور عبوری حکومت کے ساتھ اس کے رابطے برقرار رکھے جانے کی اہمیت واضح کی۔امن مشن سے تعاون کی اپیل

انڈر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں بفر زون کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ وہاں افواج کی موجودگی 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ علاوہ ازیں، مقامی آبادی بالخصوص 'یو این ڈی او ایف' کی جائے تعیناتی کے قریب رہنے والے لوگ اسرائیلی فوج کی موجودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق شکایات کر رہے ہیں جن کی املاک اور سلامتی کا تحفظ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشن کو سلامتی کونسل کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ دونوں فریقین بھی اس کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور انہیں بفرزون میں معائنوں کی کارروائیوں کو وسعت دینے، اقوام متحدہ کے عملے کی آزادانہ نقل و حرکت اور گولان کی پہاڑیوں میں سرحدی خلاف ورزیوں کو روکنے سمیت اس کی سرگرمیوں میں تعاون مہیا کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے امن کاروں انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے وفد کی قیادت کی۔

دورانِ ملاقات مختلف شعبوں میں اقوامِ متحدہ کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی حکومت اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شعبۂ صحت میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کے عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے مزید بتایا کہ ضم اضلاع کی 36 ہزار بچیوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ صوبے میں اقلیتوں کو مذہبی، ثقافتی رسومات کی ادائیگی کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہیں، مساجد اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو سولر سسٹم کی فراہمی پر کام جاری ہے۔

ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کے پی حکومت کے اقدامات متاثر کن ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کانگومیں 700 سے زائدافراد ہلاک، اقوام متحدہ
  • اقوام متحدہ نے غزہ میں اَن پھٹے اسرائیلی گولہ بارود کو سنگین خطرہ قرار دیدیا
  • مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
  • فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
  • تخت نشینی کا جاپانی قانون: اقوام متحدہ کے مطالبے پر ٹوکیو حکومت ناراض
  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو کام روکنے کا حکم، پاکستان کی مذمت
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات
  • پولیو کا خاتمہ ، تعلیم، خصوصا بچیوں کی تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے . علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات