Express News:
2025-04-15@09:37:36 GMT

مری میں برفباری، پنجاب میں بادل؛ بارش ہوگی یا نہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

لاہور:

مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں بادل،تاہم بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بادل ہوں گے تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 3، 4 روز تک جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہیں ۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

مری می برف باری کا سلسلہ جاری
دوسری جانب مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کررہی ہیں۔  حکام  کے مطابق لوڈر کی مدد سے شاہراہوں سے برف کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔  اس دوران سنو بلوور کو بھی برف ہٹانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا سلسلہ جاری ہے

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے پاکستانی خاتون نورین بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ درخواست ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن، نادرا اور پولیس کو فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور 8 اکتوبر 2020 کو افغان شہری الماس خان سے شادی کی تھی، جس سے دو بیٹیاں عارفہ اور مدیحہ پیدا ہوئیں۔ سیالکوٹ پولیس شوہر کی حوالگی کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ امیگریشن اور نادرا سے پی او سی کے لیے رجوع کرنے پر درخواست مسترد کر دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے شخص کو شہریت نہ دینا شہریت کے قانون 1951 کی شق 10 کی ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے، جس پر اعلی عدلیہ متعدد فیصلے بھی جاری کر چکی ہے۔استدعا کی گئی کہ خاوند کی ملک بدری کو روکا جائے، پی او سی جاری کرنے اور خاوند کو پاکستانی شہریت دینے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی
  • آئی پی ایل میں انجری کا سلسلہ جاری، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 10دہشتگرد گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
  • عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے، علی رضا سید
  • پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری
  • کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق
  •  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
  • سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی