ملک میں معمول سے کم بارشیں، اسلام آباد میں رواں سال کا جنوری خشک ترین رہا Islamabad Weather WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں جنوری کے دوران بارشیں معمول سے بہت کم ہونے کی وجہ سے خشک سالی دیکھی جارہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کم بارشیں ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں رواں سال کا جنوری خشک ترین رہا جہاں جنوری میں صرف 0.

3 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ ملک بھر میں کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ اور بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ آزاد کشمیر میں اٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات سے بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد معمول سے

پڑھیں:

آن لائن گستاخانہ مواد پھیلانےپر 2 مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ’آن لائن گستاخانہ مواد پھیلانے‘ کے جرم میں 2 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

سیشن جج افضل مجوکہ نے سزا موت کے وارنٹ جاری کیے، وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں مجرمان کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 (سی) کی خلاف ورزی پر موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔

دونوں وارنٹس میں لکھا گیا ہے کہ مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو جائے، تاہم یہ سزائے موت اسلام آباد ہائی کورٹ کی توثیق سے مشروط ہے۔

جج نے نوٹ کیا کہ مجرمان سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کوٹ میں 30 دن کے اندر اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

مجرمان کو دفعہ 295 (بی) کی خلاف ورزی پر عمر قید جبکہ دفعہ 298 (اے) کے تحت تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، اسی طرح پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعہ 11 کی خلاف وزری پر 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

2021 میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ایک مجرم کو اسلام آباد میں ’گستاخانہ مواد واٹس ایپ گروپ پر پھیلانے ’ پر گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ 25 جنوری کو راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت نے مجرمان کو سیکشن 295 (سی) کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 (بی) کے تحت 10 سال قید اور سیکشن 295 (اے) کے تحت 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین صوبائی ہائیکورٹس سے ایک، ایک جج ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ
  • آج بروز ہفتہ یکم فروری اسلام آباد میں ہلکی بارش ،موسم پھر ٹھنڈا ہوگیا
  • نیا بحران جنم لینے لگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط
  • عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط
  • دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو خط
  • دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھ دیا
  • 9 مئی کیس: 10 پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل، رہائی کا حکم
  • سردی برقرار، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش، برفباری کا امکان
  • آن لائن گستاخانہ مواد پھیلانےپر 2 مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی