آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اجلاس میں ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، جس میں ریجنل جنرل سیکرٹری حاجت حسین و ریجنل فنانس سیکرٹری سید بصیر عباس نے خصوصی شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
آئی ایس او کوہاٹ و ہنگو ریجن کی مجلس عمومی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کوہاٹ و ہنگو جامعہ مسجد کوہی کلے میٹھا خان میں پہلی مجلس عمومی برائے سال 2024_25 کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، جس میں ریجنل جنرل سیکرٹری حاجت حسین و ریجنل فنانس سیکرٹری سید بصیر عباس نے خصوصی شرکت کی اور اراکین آئی ایس او سے نئے تنظیمی ڈھانچے کے متعلق گفتگو کی۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری مستعفی
استعفے میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ ترقیاتی منصوبوں میں گانچھے کو نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) گانچھے کے صدر سلطان علی خان اور جنرل سیکرٹری رضا الحق مدنی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں رہنماں نے اپنا تحریری استعفیٰ صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کو ارسال کر دیا، جس میں پارٹی قیادت پر مسلسل نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ استعفیٰ میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ گانچھے کے کارکنان نے پارٹی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، مگر اس کے باوجود علاقے کو بنیادی سہولیات اور بڑے ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا۔ ان کے مطابق، دیگر اضلاع میں بڑے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ گانچھے کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت نے گلگت بلتستان میں نئے اضلاع کے قیام اور جگوٹ سکردو روڈ کی توسیع جیسے اہم منصوبوں میں گانچھے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ اسی طرح، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے دانش اسکولوں کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اس منصوبے میں بھی گانچھے کو محروم کر دیا گیا جو یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔