اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو سپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کے اداروں کو جوڑنا ہے۔

صدر مملکت نے جدید جنگی چیلنجوں سے نمٹنے اور قومی تزویراتی اہمیت کے منصوبے کو بے مثال مدت میں مکمل کرنے پر پاک فضائیہ کی قیادت کے وژن اور فعالیت کو سراہا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا،شفقت ایاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز۔بانی پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کی ویژن کے مطابق تمام محکموں می ں شفافیت لانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے نجی آئی ٹی کمپنی کی تنظیم پاشا کی طرف سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تعارفی اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں نجی بینک کے اہلکاروں کے علاوہ مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا کے اہلکاروں نے شرکت کی، آئی ٹی کمپنی پاشا کی طرف سے معاون خصوصی کو تنظیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی کے حوالے سے کی گئی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، معاون خصوصی نے تنظیم کو بہترین آگاہی پروگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور نجی بینک اور آئی ٹی ایسوسی ایشن کی کاوش کو کافی سراہا ۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے اس سیکٹر کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے، اور سائنس و ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا ، جیسا کہ صوبے کے جیل خانہ جات کو ڈیجیٹائز کردیا گیا اب جیل میں قیدیوں کے ساتھ ان کے عزیزوں کی ملاقات ان لائن ہوگی، وقت آگیا ہے کہ صوبائی حکومت کے تمام امور کو پیپر لیس کیا جارہا ہے اور ساتھ e- cabinet اجلاس منعقد کرنے پر کام کیا جائے گا تاکہ وقت اور پیسہ بچایا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ محکمہ صحت کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ڈیجیٹائز کردیا جائے اور ہر مریض کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ مریض کے صحت کے بارے میں مکمل معلومات کی دستیابی ممکن بنایا جائے ۔

معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے تمام پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیوں کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں تاکہ صوبے کے ہر محکمہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال لاکر ڈیجیٹائز کیا جائے تاکہ شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے، صوبے کے تمام محکموں میں آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اس طرف راغب کیا جائے۔ اخر میں معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز کو ایسوسی ایشن کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا۔

سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

متعلقہ مضامین

  • زرداری 5 سے 8 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، صدر شی سے ملاقات شیڈول 
  • صدر کا ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، منصوبہ معیشت کی بنیاد بننے کیلئے تیار، بریفنگ
  • راولپنڈی: صدر مملکت آصف زرداری کو نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
  • صدر زرداری کا پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ ، تفصیلی بریفنگ
  • صدر زرداری کا پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ
  • خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا،شفقت ایاز
  • صدر مملکت کا ایئر چیف کے ہمراہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ
  • او آئی سی رکن ممالک کے مابین سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں تعاون کو مضبوط بنانے کا اعادہ
  • سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں او آئی سی رکن ممالک کے مابین 30 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط