کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) کرم امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع کرم میں امن وامان سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے امن جرگہ میں قبائلی عمائدین ، چیف سیکرٹری ، کمشنر کوہاٹ اور دیگر حکومتی اراکین شامل تھے۔
جرگہ میں کرم امن معاہدہ پرہر حال میں عمل درآمد کی ہدایت کی گئی جبکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ ہوا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔
جرگہ عمائدین کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا چودھری ندیم اسلم نے کہا کہ حکومت اور عمائدین کرم دونوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، امن ہر صورت قائم ہوگا، کرم کے لیے ریلیف پیکیج منظور کر رہے ہیں، شرپسند رکاوٹ ڈالیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن میں سب کا فائدہ ہے، دونوں فریقین امن کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دیں، آپریشن کا آپشن موجود ہے، آپریشن سے سب متاثر ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیاگیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔