امریکا میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فلاڈیلفیا(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
طیارہ گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ‘ 20 افراد ہلاک
جوبا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ریاستی وزیر اطلاعات نے کہا کہ طیارے میں 21 افراد سوار تھے،جن میں سے صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا۔ طیارہ رن وے سے محض 500 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2018 ء میں دارالحکومت جوبا سے یرول شہر جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔