انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماج کیلئے خطرہ ہے: وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔
عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصورقائدِ اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔
پنجاب بھر میں دھند کا راج، موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین اسلام انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، ہمارا دین ہمیں مثالی طرزِ عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کوفروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، مذہبی رواداری پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمتِ عملی پر عملدرآمد جاری ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنما معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں ہونیوالے تاریخی مکالمے میں شاندار فتح
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے شہباز شریف نے کہا نے کہا کہ ہم آہنگی کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم اور چینی سفیر کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
سٹی 42: چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی نئے سال کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے چینی قیادت، چین کے عوام اور پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور ہماری قوموں میں خوشحالی لائے گا۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دونوں ممالک کے درمیان پائیداشراکت داری پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی پرتپاک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں چین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا گیا
وزیراعظم نے چینی سفیر کو نئے سال کی مبارکباد دی: امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال دوستی کو مزید مضبوط کرے گا اور ہماری قوموں کے لیے خوشحالی لائے گا: جیانگ زیڈونگ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو برقرار رکھے گا۔
وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی
Asaad Naqvi