وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا پائیدار امن اور ترقی کی ضمانت ہے۔

بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتے پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا پائیدار امن اور ترقی کی ضمانت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہرشخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے۔پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے-پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب نے مزید کہا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی مواقع کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں مینارٹی کارڈ لانچ کیا ہے جس سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو سہ ماہی مالی معاونت دی جا رہی ہے۔ مندروں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی بحالی کی جارہی ہے- اقلیتی برادری کے تہوار حکومتی سطح پر منائے جا رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ کو خاطرخواہ حد تک بڑھایا گیا ہے۔ اقلیتوں کے لیے تعلیمی و روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام کو عام کریں، ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں انتہا پسندی کی گنجائش نہ ہو۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز ہم آہنگی

پڑھیں:

بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیساکھی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے. گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے.مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں. پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیے گئے ہیں. پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز
  • لاہور،وزرات مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس، اتحاد پر زور
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • لاہور میں اے آئی یونیورسٹی کا قیام، مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے، مریم نواز