وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا پائیدار امن اور ترقی کی ضمانت ہے۔

بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتے پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا پائیدار امن اور ترقی کی ضمانت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہرشخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے۔پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے-پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب نے مزید کہا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی مواقع کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں مینارٹی کارڈ لانچ کیا ہے جس سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو سہ ماہی مالی معاونت دی جا رہی ہے۔ مندروں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی بحالی کی جارہی ہے- اقلیتی برادری کے تہوار حکومتی سطح پر منائے جا رہے ہیں-  

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ کو خاطرخواہ حد تک بڑھایا گیا ہے۔ اقلیتوں کے لیے  تعلیمی و روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جارہا ہے۔  محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام کو عام کریں، ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں انتہا پسندی کی گنجائش نہ ہو۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز ہم آہنگی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

مریم نواز شریف کا پنجاب نئے دور میں داخل،ماحولیاتی آلودگی، شور کا خاتمہ اورکرایوں میں کمی لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا وزیراعلی مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس میں سواری، تفصیلی معائنہ بھی کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہو گی الیکٹرک بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہو گی پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم،250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ،کیمپس پل اور اچھر ہ نہرسے ای بس سروس شروع ہوگی لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر42 جدید ترین بس شیلٹر قائم،ہر9منٹ کے بعد بس آئے گی الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی،بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے الیکٹرک بس کے لئے70 ڈرائیور کی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا وزیراعلی مریم نواز شریف کی بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت وزیراعلی مریم نواز شریف کاہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا وزیراعلی مریم نواز شریف کی ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے کی ہدایت وزیراعلی مریم نواز شریف کا نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت 

متعلقہ مضامین

  • حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پنجاب میں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے:مریم نواز
  • دھی رانی پروگرام …
  • حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
  • مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا
  • تجاوزات کا خاتمہ… ویلڈن مریم نواز
  •  اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی