معروف سُپر اسٹارز بڑھاپے میں کیسے دکھائی دیں گے؟ اے آئی سے بنی تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے بھارتی فلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کے بڑھاپے کی دلچسپ تصاویر تخلیق کی ہیں، جنہیں اے آئی آرٹسٹ جوزف نے سوشل میڈیا پر ’ستارے مرجھا گئے، کہانیاں باقی ہیں‘ کے عنوان سے شیئر کیا ہے۔
یہ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ان تصاویر میں بالی ووڈ کے معروف اداکاروں، بشمول شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، الو ارجن، فہد فاضل، موہن لال، رام چرن، دیپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے، کے بڑھاپے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Joseph (@multiversematrix)
اے آئی کے ذریعے بنائی گئی رنویر سنگھ، انوشکا شیٹی، ترشیا کرشنن، عالیہ بھٹ اور تمنا بھاٹیہ کی تصاویر جھریوں اور سفید بالوں کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ عامر خان اور پربھاس کو گنجا دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب شاہ رخ اور سلمان خان ادھیڑ عمری میں بھی اپنی پرکشش شخصیت برقرار رکھتے نظر آتے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے ان تصاویر پر مزاحیہ اور حیرت بھرے تبصرے کیے، جن میں کچھ کا کہنا تھا کہ ’شاہ رخ تو ویسا ہی لگ رہا جیسا ابھی ہے‘ اور ’سلمان خان اب بھی متاثر کن ہیں‘، جبکہ کچھ نے ریتھک روشن اور شاہ رخ خان کو کبھی بوڑھا نہ ہونے والا قرار دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ رخ
پڑھیں:
اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے
لاہور:اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے۔
اداکار جاوید کوڈو کئی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی۔
انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سینکڑوں اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ان کی صحت کے مسائل کئی برسوں پر محیط رہے۔ 2016 میں انہیں دماغ کی شریان میں خرابی کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا کولہے کی ہڈی کا آپریشن بھی کیا گیا۔
اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے۔
جاوید کوڈو تین بیٹوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جاوید کوڈو کے انتقال پر فلم، ٹی وی اور اسٹیج سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔